17 ستمبر 2014 - 16:19
پاکستان کا سياسي بحران

پاکستان کے وزيراعظم نوازشريف نے ايک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفا نہيں ديں گے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  نوازشريف نے اٹک ميں ايک تقريب سے خطاب کے دوران دھرنے دينے والوں پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ يہ لوگ ملک کي ترقي کي راہ ميں حائل ہيں-
انہوں نے کہا کہ چين کے صدر پاکستان کا دورہ کرنےوالے تھے اور اس دورے ميں کئي معاہدوں پر دستخط ہونےوالے تھے ليکن وہ نہ آسکے اور اس کي وجہ سب کو معلوم ہے –
انہوں نے کہا کہ چيني صدر  پاکستان نہ آئے اور اب وہ ہندوستان کے دورے پر ہيں –
پاکستاني وزيراعظم نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ عوام نےمجھے وزيراعظم بنايا ہے پانچ ہزار کے کہنے پر استعفا نہيں دوں گا  -
نوازشريف نے دھرنےدينےوالوں کو خبردار کيا کہ ہم صبر و تحمل سے کام لے رہے ہيں سڑکيں اور راستے صاف کرنا کوئي مشکل کام نہيں ہے –
دوسري جانب تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامي تحريک کے سربراہ طاہرالقادري کا کہنا ہے کہ وزيراعظم سے استعفا لئے بغير اسلام آباد سے نہيں جائيں گے –
عمران خان اور طاہر القادري کا کہنا ہے کہ انہيں موجودہ حکومت اور شريف برادارن  قبول نہيں ہيں اور استعفے تک ان کے دھرنے جاري رہيں گے –
عمران خان نے اس الزام کو بھي مسترد کرديا کہ ان کي پشت پرفوج کا ہاتھ ہے-
اس درميان وزيراعظم نوازشريف نے پارليماني رہنماؤں کو اپنے چيمبر ميں طلب کيا ہے –
اس اجلاس ميں دھرنے اور سيلاب سے پيداہونے والي صورتحال کا جائزہ ليا جارہا ہے –
.......

/169